پاکستان؛ ایام فاطمیہ کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد+تصاویر

IQNA

پاکستان؛ ایام فاطمیہ کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد+تصاویر

7:45 - January 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507154
بین الاقوامی گروپ- حضرت زھراء سلام اللہ علیہا کو کسطرح آئیڈیل قرار دیں؟ کے عنوان سے سیمینار کوئٹہ میں منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کے حوالے سے مختلف مساجد میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ کوئٹہ کے میجر نادر آڈیٹوریم میں "حضرت زھراء سلام اللہ علیہا کو کسطرح آئیڈیل قرار دیں؟ " کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے قم کے عالم دین  علامہ علی حسسنین الحسینی صاحب خطاب کریں گے۔

میجرنادرآڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار کا آج دوسرا دن ہے اور پہلے دن کے پروگرام میں اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا اور طالبات شریک تھیں۔

پہلے دن خطاب کے علاوہ پروگرام میں نوحہ و مرثیہ خوانی بھی کی گیی۔

قابل ذکر ہے کہ ایام فاطمیہ کے حوالے سے مساجد کے علاوہ دیگر اسلامی مراکز اور مدارس میں بھی خصوصی تقریبات اور مجالس شروع ہوچکی ہیں۔

پاکستان؛ ایام فاطمیہ کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد+تصاویر

پاکستان؛ ایام فاطمیہ کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد+تصاویر

نظرات بینندگان
captcha